Sindh United Party

انٹرا پارٹی انتخابات: ایس یو پی کے اہم عہدوں کا فیصلہ آج ہوگا

انٹرا پارٹی انتخابات: ایس یو پی کے اہم عہدوں کا فیصلہ آج ہوگا،

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا چیئرمین اور صدر کون ہوگا؟ انٹرا پارٹی انتخابات آج سن میں ہوں گے،

پارٹی مرکزی باڈی نے چیئرمین سید جلال محمود شاہ کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ کیا ہے،

پارٹی چیئرمین، پارٹی صدر اور باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے،

ایس یو پی کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج 3 بجے سن ضلع جامشورو میں ہوگا جس میں پارٹی کے چیئرمین، صدر سمیت مرکزی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ، پارٹی صدر زین شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے،

اجلاس میں جنرل کونسل کے اراکین شرکت کریں گے،

جنرل کونسل اجلاس میں پارٹی آئین میں بھی ترامیم لانے کا امکان ہے،