ضلع کیماڑی میں ڈی ایچ اے کو 6 ہزار ایکڑ زمین دینے کے منصوبے کے خلاف پٹیشن کی دوبارہ سماعت کل ہائیکورٹ سندھ کراچی میں ہو گی

ہاکس بے کراچی میں ڈی ایچ اے کو 6 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کے منصوبے کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے توسط سے دائر درخواست نمبر 3724/2024 کی دوبارہ سماعت کل 27 اگست بروز منگل کو سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ہو گی

جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل ڈویژنل بینچ پٹیشن کی سماعت کرے گا،

درخواست گزار کے وکیل اور سندھ یونائیٹڈ لائرز فورم کے صدر عاقب راجپر ایڈوکیٹ دلائل دیں گے،

سماعت کے بعد سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ وکلاء کے ہمراہ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کریں گے